یورپی یونین کے سینئر حکام نے بتایاکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونیوالی مصنوعات کی نشاندہی کیلئے لگائی جانیوالی لیبلنگ آئندہ دس دنوں یعنی یکم اکتوبر سے موثر ہوجائے گی جس سے یہ پہچان کرنے میں آسانی ہوگی کہ آیا یہ پراڈکٹ مقبوضہ علاقوں میں تیار کی گئی ہیں یا اسرائیل کی
اپنی تیار کردہ ہیں ۔
آرمی ریڈیو سے گفتگوکرتے ہوئے حکام کاکہناتھاکہ اگر اسرائیلی حکومت نے اگر مزید تعمیرات کا اعلان کیا تو یورپی یونین مزید تادیبی اقدامات کرے گی ۔ بتایاگیاہے کہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے مغربی کنارے میں تیار ہونیوالی مصنوعات پر لیبل لگائے جائیں گے ۔